• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبے مزید تیز کریگی، گورنر نہال ہاشمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محمدنہال ہاشمی نے سندھ کے 35ویں گورنر کا حلف اٹھا لیا ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے ان سے حلف لیا،گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہر اور صوبے کی بہتری کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ایم کیوایم پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے۔ان کو منالیں گے۔شرارت کی سیاست نہیں کریں گے، نواز شریف نے ادنی کارکن کو یہ مقام دیا ہے۔کراچی سے اوباڑو تک ترقی کے لیے کام کروں گاان خیالات کا اظہار انھوں نے ایدھی ہومز میں افطار کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا ، محمد نہال ہاشمی نے گورنر کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی افطار ایدھی ہومز میں مقیم یتیم بچوں اور بچیوں کے ساتھ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں افطار کرنا ان کے لیے باعثِ سعادت ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے میں باہمی محبت کو فروغ دینا چاہیے، ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے اور لوگوں کی خوشیوں کا اہتمام کرنے کی روایت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اربوں روپے کے پیکجز متعارف کرائے ہیں جن سے عوام کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید