دبئی ( اے ایف پی) خلیج جنگ کے باعث دبئی میں ہزاروں کم اجرتی کارکنان کی زندگی مشکل میں آ گئی۔ سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ، جمیرا بیچ ریزیڈنس، وزیٹر مراکز اور دیگر سیاحتی مقامات سنسان ،مزدوروں کاتنخواہ نہ ملنے پر قرض پر گزارا ، ایئر لائنز کی محدود پروازوں سے وطن واپسی مشکل ہوگئی۔ دبئی میں ہزاروں کم اجرتی کارکنان کی زندگی خلیج میں جاری جنگ کی وجہ سے مشکل میں آ گئی ہے۔