• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف پروگرام، تمام صوبائی ACE کو بااختیار بنانے کا فیصلہ

لاہور (آصف محمود بٹ) آئی ایم ایف پروگرام، وفاقی حکومت کا تمام صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹس(ACE) کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بااختیار بنانے کا فیصلہ۔ بدعنوانی سے جڑے مالیاتی جرائم کیخلاف پاکستان کے قانونی، ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا اور مالیاتی تحقیقات میں شفافیت کو بہتر بنانا ہے۔ اقدام وفاقی حکومت کے اقتصادی نظم و نسق، ٹیکس انتظامیہ اور انسداد بدعنوانی کا نظام مضبوط بنانے کیلئے وسیع اصلاحاتی مہم کا حصہ۔حکام کے مطابق پاکستان کے انسداد بدعنوانی نظام کو مزید مضبوط بنانے ، بین الاقوامی مالیاتی شفافیت کے معیارات پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔ وفاقی حکومت نے تمام صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹس (ACE) کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت باقاعدہ طور پر تحقیقات اور استغاثہ کی مجاز ایجنسیاں قرار دینے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں جو پاکستان کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری پروگرام کے تحت بدعنوانی کے خاتمے اور مالیاتی شفافیت کے فروغ سے متعلق اہم اصلاحاتی وعدوں کا حصہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید