کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے کیلئے تعمیر کی گئی نئی کینال بند کر کے پرانی نہر سے سپلائی شروع کر دی گئی واٹر کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی نہر کو واپڈا کی حب ڈیم سے آنے والی نہر سے ملانے کیلئے بند کیا گیا ہے اس مقصد کیلئے گیٹ لگائے جائیں گے واٹر کارپوریشن نے جمعرات کی صبح سے نئی نہر کا پانی پرانی نہر میں منتقل کر دیا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ پرانی نہر کے ذریعے کراچی کو 80ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جا رہا ہے نئی نہر جس کا افتتاح گزشتہ سال اگست میں کر دیا گیا تھا100ایم جی ڈی گنجائش کے لئے تعمیر کی گئی ہے لیکن اپنے افتتاح سے اب تک 60ایم جی ڈی سے زیادہ پانی کبھی ڈرا نہیں کیا جا سکا جبکہ نئی نہر بنانے کا واحد مقصد اس کے ذریعے کراچی کو 100ایم جی ڈی کوٹے کا مکمل حصول تھا پرانی نہر جس کی مرمت کی گئی ہے اس کے ذریعے حب ڈیم سے مزید50ایم جی ڈی پانی حاصل کرنا تھا جس کے لئے حکومت سندھ نے واپڈا سے کوٹی بڑھانے کی درخواست کرر کھی ہےنئی نہر جسے بند کیا گیا ہے واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ گیٹ لگانے کے لئے دونوں نہروں کو پانچ چھ روز کے لئے بند کیا جائے گاتاہم واٹر بورڈ نے عید سے پہلے ایسے کسی پروگرام کا اعلان نہیں کیا ہےجس سے نئی نہر کےاب تک مکمل کوٹہ 100 ایم جی ڈی پانی نہ لینے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔