• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظر نامہ: نہال ہاشمی کی گورنر ہاؤس آمد، ن لیگ، پی پی پی میں قربتیں اور بھی

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سیاسی منظر نامہ، نہال ہاشمی کی گورنر ہاؤس آمد ،ن لیگ ،پی پی پی میں قربتیں اور بھی ، مجوزہ 28 ویں آئینی ترمیم نے پی پی پی ، ایم کیو ایم کشیدگی کو دو آتشہ کیا ،ایم کیو ایم اور پی پی پی کے درمیان اسلام آباد سے کراچی تک پچھلے کئی ماہ سے سیاسی گولہ باری نے دونوں پارٹیوں کے اختلافات کودو آتشد کر رکھا ہے، ان کے معاملات ایک سال سے چل رہے تھے تاہم گزشتہ جون میں پی پی پی اور ایم کیوا یم کے تعلقات میں کشیدگی کا عنصر نمایاں ہوا جب گورنر کامران ٹیسوری نے غیر ملکی دورے پر جاتے ہوئے گورنر ہاؤس کو تالا لگا کر چابی اپنے پاس رکھ لی تھی ، گورنر ہاؤس یقینی طور پر صوبے کے آئینی سر براہ کے سرکاری فرائض کی ادائیگی کا مرکز قرار پاتا ہے ۔ لیکن ایم کیو ایم گورنر ہاؤس کو 90 بنا بیٹھی ہے جہاں مکمل طور پر سیاسی سرگرمیاں انعقاد پذیر تھیں ، یہ بھی حقیقت ہے کہ ایم کیو ایم موجودہ (ن) لیگی حکومت کی اتحاد ی جماعت ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی نہیں ،شریک کار ہے ۔ اسی لئے پی پی پی نے حکومت کی حمایت کے باوجود کابینہ میں شمولیت نہیں کی ۔

اہم خبریں سے مزید