• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان دہشتگردی، پاکستان کا بھارت کے بیان پر سخت ردعمل، الزامات مضحکہ خیز قرار

اسلام آباد (جنگ نیوز) افغان دہشتگردی، پاکستان کا بھارت کے بیان پر سخت ردعمل، الزامات مضحکہ خیز قرار، انڈیا، افغانستان سے دہشت گردی کی سرپرستی کامرتکب، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حوالہ، پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارت کی وزارتِ خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف پاکستان کی قانونی اور ہدفی کارروائیوں پر بھارتی تبصرہ مضحکہ خیز، غیر ضروری اور شدید منافقت پر مبنی ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں، جن میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان شامل ہیں، کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اسی لیے ان کے ٹھکانوں کی تباہی پر اس کی مایوسی قابلِ فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور وہاں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید