• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سواروں نے تشدد کرکے ٹریفک اسسٹنٹ کو زخمی کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کارسواروں نے تشدد کرکےٹریفک اسسٹنٹ کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ٹریفک وارڈن عامر علی کے مطابق کے ایف سی صدر کے قریب مہران کار کے ڈرائیور حسن نواز نے روڈ کے درمیان گاڑی کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کردی ، ٹریفک اسسٹنٹ بلال کے ذریعے گاڑی کو سائیڈ پر کرکے ٹریفک بحال کروائی ،اور ڈرائیور سے ڈرائیونگ لائسنس اور کاغذات طلب کئے تو اس نے ٹریفک اسسٹنٹ سے ہاتھاپائی شروع کردی دیگر تین ساتھیوں نے بھی بلال ٹریفک اسسٹنٹ کومارنااور تشدد کرنا شروع کردیا،جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید