راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ایمرجنسی ہیلپ لائن پر قفل شکنی کی جھوٹی کال کرنے والے کالر کو گرفتار کر لیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا ،متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے 15پر کال کی کہ گھر کے مین گیٹ کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔