اسلام آباد (ساجد چوہدری) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے ڈائریکٹر اور 5ای ٹی اوز رواں اور آئندہ سال کے دوران 60 سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ، ایکسائز ذرائع کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون فائیو راولپنڈی شہباز احمد وٹو رواں ماہ 21اپریل کو ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم 31جولائی کو ، ای ٹی او اٹک فرخ سعید بٹ آئندہ سال 2027 کے مارچ میں ، ای ٹی او (زون ون ) راولپنڈی طاہر محمود شہزاد اپریل 2027ء، ای ٹی او ایکسائز (ون اور ٹو )اور ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس مری گل شیر اگست 2027اور موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی سہیل شہزاد آئندہ سال دسمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے ۔