• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ، چک بیلی روڈ پر میرا موہڑہ کے مقام پر کیچڑ، گزرنا محال

راولپنڈی (ساجد چوہدری)راولپنڈی رنگ روڈ زیرتعمیر منصوبہ کے چک بیلی روڈ پر میرا موہڑہ کے مقام پر حالیہ بارش میں کیچڑ اور دلدل کی وجہ سے پل کے نیچے سے گزرنا ٹریفک کیلئے محال ہو گیا جبکہ وہاں سے پیدل گزرنا تو ناممکن ہو چکا ہے ، اہل علاقہ کے مطابق جب سے اس منصوبے پر کام جاری ہے بارش کے دنوں میں یہاں پر کیچڑ ہو جاتا ہے وہ اپنی گاڑیاں گھر سے سروس کروا کر آتے ہیں مگر یہاں پر ان کا برا حال ہو جاتا ہے ،جب بارش نہیں ہوتی تو یہاں پر دھول کی وجہ سے بھی گزرنا محال ہوتا ہے ، اہل علاقہ کے مطابق آرڈی اے پنجاب حکومت کا اربوں روپے کا یہ منصوبہ مکمل کروا رہا ہے اگر یہاں پر بجری کے چار ڈمپر ہی ڈلوا دیئے جائیں تو عوام کیلئے یہاں سے گزرنے میں آسانی ہو جائے گی ، اہل علاقہ نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن جن کے پاس ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کا بھی چارج ہے۔
اسلام آباد سے مزید