اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں سینٹرل وائس پریذیڈنٹ انیلہ ایاز چوھدری کی سربراہی میں عبدالباسط چنڑ اور چوہان خاندان کے سربراہان نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جوکہ 100سے زائد خاندانوں کے سربراہ ھیں اس موقع پر سیکرٹری جنرل طارق حسن چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد پریذیڈنٹ فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد رضوان صادق خان جنرل سیکرٹری چوھدری جہانگیر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل اور پریذیڈنٹ سندھ سرائے نیاز خاصخیلی بھی موجود تھے۔