• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اقتدار میں ٹریفک مجموعی صورتحال پر آئی جی کی سی ٹی او سے مشاورت

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)شہر اقتدار میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی نے چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کے ساتھ خصوصی مشاورت کی ، جس میں خصوصاً تعمیراتی کام والے مقامات، تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے امور پر غور کیا گیا۔آئی جی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رش والے مقامات پر مو¿ثر اور مربوط ٹریفک مینجمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔، تجارتی مراکز، سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں پارکنگ کے مناسب اور منظم انتظامات کئے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید