• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر، وہاب ریاض بولنگ کوچ مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکٹر سرفراز احمد اور خواتین کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی باضابطہ این او سی درکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے قانون کے مطابق دونوں کے پی ایس ایل فرنچائز سے منسلک رہنے کے عرصے میں پی سی بی سے تنخواہ نہیں ملے گی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ سعود شکیل کو کوئٹہ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹر ، معین خان ہیڈ کوچ اور اعظم خان منیجر کے عہدے پر برقرار ہیں۔ اقبال امام کو اسسٹنٹ کوچ اور وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔