کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ عثمان خواجہ نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیاکے ذریعے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تیسری بیٹی عمیرہ مایا جمعہ 13 مارچ کو پیدا ہوئی ہے۔ ہم بہت شکر گزار ہیں ، مکمل ٹیم کیلئے ابھی 8 مزید باقی ہیں۔ 39 سالہ عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے۔