کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قلندرز کے مالک ثمین رانا ، مقامی کھلاڑی،زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا 3 روزہ کنڈیشننگ کیمپ لگایا گیا تھا۔ جس کا تیسرا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔