کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے اپنے دوستوں کے ہمراہ رمضان کا روزہ رکھ کر مسلم مداحوں کے دل جیت لیےاور ان کے لئے افطار کا اہتمام کیا۔انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ رمضان کا روزہ رکھا جو وہ اپنے کرکٹ کے دنوں سے مسلسل رکھتے آ رہے ہیں۔