کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان نامی شخص ان کے ساتھ مالی فراڈ کیا ہے وہ ان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹنر شپ کا جھانسہ دے کر کمپنی کا مالک کھلاڑیوں کا کروڑوں روپےلے اڑا ہے۔ کئی بڑے پاکستانی کھلاڑی اس شخص کے ہاتھوں جمع پونجی سے محروم ہوچکے ہیں لیکن کئی ماہ بعد بھی خاموش ہیں۔ سوشل میڈیا پر اسامہ نے کہا کہ اس شخص نے فراڈ کیا ہے، قانونی کارروائی کے لیے ہر سطح پرجاؤں گا، متعلقہ ادارے بھی تعاون کریں۔ میں نے 8 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی۔ بدلےمیں منافع دینے کا معاہدہ پورا نہیں کیا گیا، میرے پاس تمام دستاویزات اورپیغامات موجود ہیں۔ نہ منافع ملا نہ رقم واپس دی گئی، وعدے کیے جاتے رہے، گارنٹی کے لیے پلاٹس کے دستاویزات دیے گئے وہ بھی فراڈ نکلے۔ اس شخص کے ساتھی بھی جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے ہیں اب رابطہ بھی نہیں کیا جا رہا۔