• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹوئنٹی کپ کا فائنل بارش کے سبب ری شیڈول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور میں کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد کے درمیان قومی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔ فائنل کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پشاور میں مسلسل بارش اور ابر آلود موسم کے باعث فائنل کو شیڈول کر دیا گیا ہے۔ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ قبل ازیں پشاور میں کراچی نےسیالکوٹ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بارش کے باعث لاہور وائٹس کو ایبٹ آباد کے خلاف اپنے 194 رنز کے دفاع کا موقع نہ مل سکا ایبٹ آباد نے پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا ۔