کراچی(اسٹاف رپورٹر)بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شہاب خان نےپاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا ہے۔ پشاور میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں انہوں نے5 میچوں میں 13وکٹ حاصل کئے۔ وہ انجری کے سبب باہر ہونے والے علی شبیر کی جگہ لیں گے ۔