اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی، صدرِ مملکت نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کیساتھ ساتھ عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر سزائوں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ۔صدرِ مملکت نے بلوچستان کے کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کی بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) تقرری کی منظوری دی ۔