نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ )صدر مملکت آصف علی زرداری عید منانے کے لیے نواب شاہ پہنچ گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز وومن ونگ پاکستان کی صدر فریال منور ٹالپور بھی نواب شاہ پہنچی ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بھی لاڑکانہ میں عید منانے کے بعد نواب شاہ پہنچیں گے جبکہ خاتون اول اصفہ بھٹو زرداری بھی نواب شاہ أئیں گی، ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں اور ضلعی انتظامیہ نے استقبال کیا صدر اصف علی زرداری گاڑیوں کہ جلوس میں زرداری ہاؤس پہنچے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے صدر مملکت آصف علی زرداری نماز عید زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے۔