• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوردوارہ کرتارپور صاحب جانے والا کوریڈور دوبارہ کھولنے کیلئے بھارتی سکھوں نے کوششیں تیز کردیں

لاہور(خالدمحمود خالد) بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے گزشتہ دس ماہ سے بند سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ کرتارپور صاحب کو جانے والے کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کے لئے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مختلف تنظیموں نے کوششیں تیز کردی ہیں۔ بھارتی پنجاب میں ڈیرہ بابا نانک کے قریب پاک بھارت سرحد پر سکھ عقیدت مند بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور انہوں نے کوریڈور دوبارہ کھولنے کیلئے مظاہرہ کیا۔ انہوں مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی میں دونوں ممالک مختلف مذاہب کے مذہبی مقامات کو بند نہ کریں اور انہیں اپنی مذہبی رسومات آزادی سے ادا کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
ملک بھر سے سے مزید