راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)عمران خان سے جمعرات کوکسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی، جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کے رفقاء کی ملاقات کادن ہے ،ملاقات کے لئے خیبر پختون خواکےصوبائی وزیر عاقب اللہ خان، میجر (ر) لطاسب ستی ،زین العابدین ،اور رکن پنجاب اسمبلی پنجاب تنویر اسلم راجہ اڈیالہ روڈ پہنچے جب کہ عمران خان کے ترجمان نیازاللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ روڈآئے لیکن جیل انتظامیہ نے کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی ، اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بانی تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا، ایک سال سے میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، ان کی صحت بارے ہر پاکستانی کو پریشانی لاحق ہے۔