لاہور (آصف محمود بٹ) پنجاب حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کے خلاف وفاقی حکومت کے ملک گیر کریک ڈاؤن میں بھرپور معاونت کا فیصلہ کرلیا ہے، اس مقصد کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) میں ایک خصوصی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اصلاحات کے تحت پنجاب انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں منی لانڈرنگ انوسٹی گیشن یونٹ (MLIU) قائم۔ وفاق کی قانونی ترامیم کے بعد صوبائی انٹی کرپشن اداروں کو منی لانڈرنگ ،حوالہ ہنڈی خلاف کارروائی کے اختیارات دینے کی تیاری ۔حکام کے مطابق ملک گیر کریک ڈاؤن مربوط حکمت عملی کا حصہ،مقصد مالی جرائم کا خاتمہ، بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت قانون نافذ کرنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔وفاقی حکومت نے دو روز قبل ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشترکہ طور پر کی میں طے پایا تھا کہ بیرون ملک غیر قانونی رقوم منتقل کرنے میں ملوث بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔