کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں کیش لیس معیشت کا فروغ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تناسب 92 فیصد تک پہنچ گیا، 3.4ارب ریٹیل ٹرانزیکشنز، ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان کی کیش لیس معیشت میں اضافے کا رحجان برقرار ، تمام ریٹیل لین دین میں ڈیجیٹل کی شرح 4 فیصد بڑھ کر 92فیصد ہو گئی جوکہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں 88فیصد تھی ، رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 3.4 ارب کی ریٹیل لین دین ہو ئی ،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال ادائیگیوں کے نظام پر اپنی دوسری سہ ماہی رپورٹ اکتوبر تا دسمبر 2025ء جاری کر دی ، جس میں باضابطہ بینکاری اور ادائیگی کے چینلوں کے ذریعے کم مالیت کے (خردہ) اوربڑی مالیت کے (آر ٹی جی ایس) دونوں طرح کے لین دین کے اہم رجحانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔