اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عرب اور اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان‘ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امن، استحکام اور اجتماعی خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔