کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آبائی گاؤں( عبدالخیل ) ڈی آئی خان میں عیدالفطر منائیں گے ، جبکہ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سعودی عرب میں عید منائیں گے، سابق وزیر اعلی کے پی کے اکرم خان درانی بنوں ،مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری کراچی میں عید منائیں گے، مولانا امجد خان لاہور ،مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا سعود افضل ھالیجوی سکھر میں عید منائیں گے۔