کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، جغرافیائی صورتحال اور آئی ایم ایف کی جانب سے مزید شرائط کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں میں مایوسی،فروخت کے شدید دباؤ سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی کا رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں1552پوائنٹس کی کمی،انڈیکس ایک لاکھ 54ہزار سے کم ہو کر ایک لاکھ 52ہزار پوائنٹس پر آگیا، 55.06فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم رہی،سرمایہ کاری مالیت 187ارب 40کروڑ 29 لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم میں بھی 17.82 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔