کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ روپے فی تولہ سے کم ہو گئی،گولڈن دھات 4لاکھ 99ہزار 462روپے فی تولہ رہ گئی،چاندی بھی 760روپے سستی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 243 ڈالر فی اونس کی کمی سے 5010 ڈالر سے کم ہو کر 4767 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 24300 روپے کی دوسری بڑی ریکارڈ کمی سے 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 20833 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے ہو گئی ہے،جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 760 روپے فی تولہ کی کمی سے 7734 روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔