اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات تحت وفاقی دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری کا نیا شیڈول جاری کر دیا،عملہ روٹیشن پالیسی کے تحت ڈیوٹی انجام دے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ ونگز کے سربراہان کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کفایت شعاری پالیسی کے تحت جو 50 فیصد افسران اور عملہ منگل 24 مارچ 2026 کو دفاتر میں فرائض انجام دے گا، وہ پورے ہفتے اپنی ڈیوٹی جاری رکھے گا۔