کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار،ایک ہفتےمیںمزید ایک کروڑ 30لاکھ ڈالر بڑھ گئے،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے16 ارب 35 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 35 کروڑ 5 لاکھ ڈالر موجود ہیں ،ایس بی پی رپورٹ کے مطابق اس طرح 13 مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 21 ارب 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔