• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی کا پاکستان، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، باہمی ہم آہنگی مضبوط بنانے پر زور

دبئی (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کو ترکی‘ مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک بات چیت میں علاقائی اور باہمی ہم آہنگی مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ’ترکی‘ مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے بات چیت میں عراقچی نے امریکا اوراسرائیل کی جانب سے ایرانی انفرااسٹرکچر پر حملے کو خطے میں کشیدگی بڑھانے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ۔

اہم خبریں سے مزید