کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام، خطے میں دفاعی بحران، جنگ طول پکڑتی دکھائی دے رہی ہے، عرب ممالک کے جنگ میں براہ راست شامل ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ایران جنگ تیسرے ہفتے میں داخل، ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام، خطے میں دفاعی بحران۔ امریکہ ، اسرائیل و ایران جنگ طول پکڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس بات کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں کہ عرب ممالک براہ راست اس جنگ میں شامل ہوسکتے ہیں یہ اقدامات اسرائیل کی پلائننگ کا حصہ نظر آرہی ہے چونکہ وہ اسرائیل جان بوجھ کر ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے اس کا جواب ایران خلیجی ممالک کے تیل تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر دے رہا ہے۔ ریاض میں جس وقت حملے ہوئے اس وقت سعودی عرب کی میزبان میں ریاض میں بارہ عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو رہا تھا اور اسی دوران حملے کئے گئے اس اجلاس میں اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔