کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ماڑی انرجی لمیٹڈ نے سندھ کےضلع گھوٹکی میں شمس ون ویل سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے ،کنویں سے 4 کروڑ 80 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کا یومیہ حاصل ہوگی ،اس کے ساتھ یومیہ 64 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا،ماڑی انرجی کا کہنا ہے کہ کنواں 100 فیصد ماری انرجیزکی ملکیت ہے۔