کراچی (نیوز ڈیسک) امارات میں گراں فروش تاجروں کیخلاف کارروائی، دو لاکھ درہم سے زائد جرمانے، ایرانی حملوں کے بعد اشیائے ضروریہ کی طلب بڑھنے پر ناجائز قیمتیں بڑھائی گئیں، 7ہزار سے زائد انسپکشن، سینکڑوں خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔ دی نیشنل کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کے بعد اشیائے ضروریہ کی بڑھتی طلب کے دوران ناجائز منافع خوری کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو لاکھ درہم سے زائد جرمانے عائد کیے ہیں، وزارت معیشت کے مطابق سات ہزار سے زیادہ معائنے کیے گئے جن میں پانچ سو سڑسٹھ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جبکہ چار سو انچاس تاجروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ گھی، چاول، چینی، انڈے، دودھ اور دیگر بنیادی اشیا کی قیمتیں حکومتی منظوری کے بغیر نہیں بڑھائی جا سکتیں۔