• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف: امریکی وزراء کی رہائشگاہ کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، منتقلی پر غور

کراچی (نیوز ڈیسک)واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف،امریکی وزراء کی رہائش گاہ کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، منتقلی پر غور۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے بدھ کے روز اس معاملے سے باخبر تین افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکام نے واشنگٹن میں واقع ایک فوجی اڈے (آرمی بیس) کے اوپر نامعلوم ڈرونز کا سراغ لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وہی فوجی بیس ہے جہاں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پینٹاگون کے سربراہ (وزیر دفاع) پیٹ ہیگستھ رہائش پذیر ہیں۔ رپورٹ میں اس معاملے سے باخبر دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکام ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ یہ ڈرونز کہاں سے آئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید