• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندرگاہوں پر مال کی کلیئرنس میں تعطل: ٹیکسٹائل کی برآمدات کو ’ناقابل تلافی نقصان‘ کا خطرہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) بندرگاہوں پر مال کی کلیئرنس میں تعطل،ٹیکسٹائل کی برآمدات کو ’ناقابل تلافی نقصان‘ کا خطرہ، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا وزیر اعظم کے مشیر توقیر حسین کو خط، حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ ۔ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر نے کسٹمز کلیئرنس کے ’تیزی سے بگڑتے ہوئے‘ نظام پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے متنبہ کیا ہے کہ بندر گاہوں پر موجود نظامی رکاوٹیں برآمدی مسابقت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں اور کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کے نام سات صفحات پر مشتمل ایک ہنگامی مراسلے میں، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید