• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ نے ٹرمپ کو کمزور اور زیادہ جارح بنا دیا، برطانوی جریدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کمزور اور زیادہ جارح بنا دیا، جنگ سے امریکی صدر کی سیاسی طاقت اور اثر و رسوخ کو نقصان، تیل قیمتوں میں اضافہ اور معیشت پر دباؤ، ریپبلکن پارٹی میں اختلافات اور سیاسی حمایت میں کمی آگئی، تجزیہ کاروں نے انتباہ کیا ہے کہ کمزور صدر مزید خطرناک فیصلے کر سکتا ہے۔ برطانوی جریدے اکنامسٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ نے کو سیاسی طور پر کمزور اور زیادہ غصے والا بنا دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ نے ٹرمپ کی تین بڑی طاقتوں—بیانیہ کنٹرول، عالمی دباؤ ڈالنے کی صلاحیت اور ریپبلکن پارٹی پر گرفت کو کمزور کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید