کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان، بھارت و دیگر ممالک کا عالمی تجارتی تنظیم سے منصفانہ ترسیلات زر نظام کا مطالبہ، ترقی پذیر ممالک کی جانب سے سرحد پار رقوم کی منتقلی آسان بنانے، فیسوں میں کمی اور شفاف نظام کی ضرورت پر زور دی گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت، مراکش اور افریقی گروپ سمیت متعدد ترقی پذیر ممالک نے عالمی تجارتی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پار ترسیلات زر کے نظام کو زیادہ منصفانہ، سستا اور شفاف بنایا جائے، ان ممالک کا مؤقف ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والے افراد کی بھیجی گئی رقوم پر زیادہ فیس اور پیچیدہ طریقہ کار غریب معیشتوں پر بوجھ بنتا ہے۔