• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں خلل سے پاکستانی معیشت خطرات کا شکار ہوسکتی ہے، تحقیق

اسلام آباد(مہتاب حیدر) پلاننگ کمیشن کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ممکنہ خلل کی صورت میں پاکستان کی معیشت شدید خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ دنیا کے اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں معمولی جھٹکا بھی پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی میں تیزی، اور بیرونی شعبے پر بڑھتے دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔“آبنائے ہرمز کے جھٹکے کے حوالے سے پاکستان کی حساسیت: ایندھن کی قیمتیں، مہنگائی اور بیرونی کمزوری” کے عنوان سے یہ تحقیق احسن الحق ستی اور شہزادہ ایم نعیم نواز نے تیار کی ہے، جس میں مختلف ممکنہ منظرناموں کے ذریعے یہ جائزہ لیا گیا ہے کہ عالمی توانائی بحران پاکستان کی معیشت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید