• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’امریکی شہریوں کے لوکیشن ڈیٹا کی خریداری شروع کردی ہے‘‘:ایف بی آئی ڈائریکٹر

کراچی (نیوز ڈیسک) ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بدھ کے روز سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں ’’عالمی خطرات‘‘ سے متعلق سماعت کے دوران حلفیہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے امریکی شہریوں کے ’’لوکیشن ڈیٹا‘‘ (مقام کی معلومات) کی خریداری شروع کر دی ہے۔ کاش پٹیل کا یہ اعتراف سینیٹر رون وائیڈن کے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا۔ ریاست اوریگون سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر رون وائیڈن طویل عرصے سے امریکی شہریوں کی بغیر وارنٹ کے جاسوسی کے مخالف رہے ہیں۔ وائیڈن نے کاش پٹیل کو بتایا کہ ان کے پیشرو (سابق ڈائریکٹر) کرسٹوفر رے نے 2023 میں گواہی دی تھی کہ اس وقت ایف بی آئی انٹرنیٹ اشتہارات سے حاصل کردہ ’’لوکیشن ڈیٹا‘‘ نہیں خرید رہی تھی، اگرچہ انہوں نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ماضی میں ایسا کیا جاتا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید