• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”بلھا“ کی بیرون ملک پذیرائی، عید پر ریلیز ہوگی

کراچی( جنگ نیوز) اداکار شان کی فلم ”بلھا“ نا صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی یکساں مقبولیت حاصل کررہی ہے، فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا کے پلیٹ فام ”یوٹیوب“ کے اوپر ٹرینڈ کررہا ہے اور 30 بین الاقوامی فلموں کے مقابلے میں ”بلھا“ کا ٹریلر چوتھے نمبر پر نظر آرہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس فلم کو بیرون ملک بھی پذیرائی مل رہی ہے اور یہ فلم پاکستان اور دُنیا کے دیگر ممالک میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ، ”جیو“ فلم کا میڈیا پارٹنر  ہے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم میں شائقین اداکار شان شاہد کو ایک بار پھر بڑے پردے پر ایکشن میں دیکھنے کیلئے پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شان شاہد طویل عرصے بعد اس فلم کے ذریعے شاندار انداز میں کم بیک کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید