• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ دری میں گل پلازہ متاثرین کیلئے قائم بازار ختم، ایک درجن دکانیں، گاہک غائب

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب باغ جناح کی بارہ دری میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے شہری حکومت کی جانب سے بازار قائم کیا گیا تھا مگر ایک ماہ بعد جمعرات کو شامیانے اکھاڑ کر بازار ختم کر دیا گیا ہے مزدوروں کے مطابق 300سے زائد دکانیں قائم کی گئی تھیں جن میں درجن سے زائد دکاندار آئے۔ جنہوں نے سامان بھی لگایا مگر محل وقوع کاروباری نہ ہونے کی وجہ سے گاہک نہیں آئے۔ باغ جناح میں سیر و تفریح کے لیے انے والی خواتین اور بچے گھوم پھر کرکے چلے جاتے رہے۔ کاروباری محل وقوع نہ ہونے کی وجہ سے مزید دکانداروں نے بھی دلچسپی نہیں لی۔ دوسری جانب ایکسپو سینٹر اور دیگر کئی مقامات پر گل پلازہ کے نام پر اس طرح کے بازاروں میں دکانیں زیادہ چل رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید