کراچی(نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں چھ دنوں میں امریکی اخراجات 12.7ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ ایرانی 2,500میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز پر 5.7 ارب ڈالر خرچ ہوئے، اخراجات ہر روز تقریباً 500 ملین ڈالر کے حساب سے بڑھ رہے ہیں ،کل رقم 18ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی۔ گارڈین کے مطابق امریکہ – ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے پہلے چھ دنوں میں امریکہ نے تقریباً 12.7 ارب ڈالر خرچ کیے، جن میں ٹوماہاک میزائلز، جارحانہ ہتھیار، دفاعی نظام، فوجی نقصانات اور آپریشنز کی معاونت شامل ہیں، مرکز برائے اسٹریٹجک اور بین الاقوامی اسٹڈیز (CSIS) کے تجزیات کے مطابق صرف ٹوماہاک میزائلز کی قیمت 3.5 ملین ڈالر فی میزائل ہے، اور پہلے چھ دنوں میں 319 میزائل استعمال کیے گئے، جس سے اخراجات 1.2 ارب ڈالر پہنچ گئے۔