کراچی (نیوز ڈیسک) انیل امبانی سے سی بی آئی کی طویل پوچھ گچھ، 104 ارب فراڈ کیس میں دوبارہ طلب، سرکاری بینکوں کے قرض میں مبینہ خرد برد کی تحقیقات، ریلائنس کمیونیکیشنز اور سابق ڈائریکٹرز کے خلاف کیس، بھارتی صنعتکار سے نے تقریباً آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جو ریلائنس کمیونیکیشنز کے 104 ارب روپے سے زائد کے مبینہ بینک فراڈ کیس سے متعلق ہے، اور انہیں مزید تفتیش کیلئے دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ یہ معاملہ 2013 سے 2017 کے دوران سرکاری بینکوں کے کنسورشیم سے لیے گئے قرضوں کے مبینہ غلط استعمال اور رقم کی منتقلی سے جڑا ہے، جس میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سمیت متعدد بینک شامل ہیں۔ فرانزک آڈٹ میں کمپنیوں کے درمیان پیچیدہ لین دین کے ذریعے فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا، جس سے بینکوں کو نقصان پہنچا۔ اس کیس میں مختلف بینکوں کی شکایات پر مزید مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، جبکہ امبانی نے حکام کے ساتھ مکمل پتعاون کا یقین دلایا ہے۔