کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ کا جنگ کے باوجود سمندر میں موجود ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کرنے پر غور، توانائی قیمتوں میں شدید اضافے کے باعث امریکی حکومت دباؤ میں، آبنائے ہرمز بندش سے عالمی تیل و گیس ترسیل متاثر، اقدام سفارتی چال بھی ہوسکتا ہے، مقصد چین و دیگر ممالک کو ساتھ ملا کر ہرمز کھلوانا اور ایران پر دباؤ بڑھانا ہو۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باوجود سمندر میں موجود ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی توانائی قیمتوں کو قابو کیا جا سکے، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق تقریباً چودہ کروڑ بیرل ایرانی تیل اس وقت سمندر میں موجود ہے جسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔