کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی حملے میں مارے جانے سے متعلق دعوؤں کے بعد اب تک وہ منظر عام پر نہیں آئے، ان کی موت سے متعلق شکوک وشہبات کو مزید تقویت مل رہی ہے ، اسرائیلی وزیراعظم کئی روزسے عوامی سطح پر نہیں دیکھے گئے ، اسرائیلی میڈیا ایک بار پھر ٹی وی پر ان کی بظاہر لائیوپریس کانفرنس دکھا رہا ہے ۔ نیتن یاہو نے اس مبینہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرمپ کی درخواست پر آئندہ ایرانی آئل تنصیبات پر حملے نہیں کریں گے، اس مبینہ ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اسرائیل ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ میں گھسیٹ کر نہیں لایا ۔ نیتن یاہو کے اس سے قبل جاری ہونے والے دو علیحدہ علیحدہ بیانات پر بھی شدید تنقید کی گئی تھی اور یہ دعوے سامنے آئے ہیں کہ وہ مارے جاچکے ہیں۔