• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج امریکہ اور کینیڈا میں چاند نظر آنے اور متفقہ طور پر عید کا امکان؟

نیو یارک (عظیم ایم میاں)آج امریکہ اور کینیڈا میں چاند نظر آنے اور متفقہ طور پر عید کا امکان؟قمری کیلنڈر والے جمعہ کو عید منائیں گے، رویت ہلال والے29 روزے مکمل کرکے چاند دیکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے سے طے شدہ قمری کیلنڈر پر عمل کرنے والی مسلم تنظیموں اور مساجد نے 18 فروری کو پہلا روزہ رکھا رویت ہلال پر عمل کرنے والوں نے چاند نظر نہ آنے کی بنیاد پر ایک روز بعد رمضان کا آغاز کیا تھا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ 19مارچ کی شام چاند نظر آنے کی صورت میں امریکہ اور کینیڈا کے مسلمان متفقہ طور پر جمعہ 20 مارچ کو عیدالفطر مناسکیں گے، کیونکہ ایسی ہی صورت حال کا ماضی میں بھی سامنا کیا گیا، فلکیاتی گردش کے بعض مسلم ماہرین کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام کو امریکہ اور کینیڈا میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید