کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عیدالفطر کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق ہفتہ 21 مارچ2026ء اور اتوار22مارچ2026ء کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے۔ تمام اخبارات اپنے یوم پاکستان کے شمارے پیر،23مارچ 2026ء کو شائع کریں گے۔