• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت اور وزیراعظم کی نوروز کے موقع پر پارسی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی/ نیوز رپورٹر ) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نوروز کے موقع پر پاکستان میں مقیم پارسی برادری اور دنیا بھر میں اس دن کو منانے والے تمام افراد کو دلی مبارکباد دی،صدر نے جشن نوروز پر اپنے پیغام کہا کہ افغانستان میں طالبان کی ناجائز حکومت نے اپنے لوگوں کو جشن نوروز منانے سے بھی محروم کر دیا ، اس سال نوروز کے پھول ملبے اور خون سے ڈھکے ہوئے ہیں ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ تہوار امن و محبت ، دوستی، ہم آہنگی اور ثقافتوں کے درمیان یکجہتی کا پیغام دیتا ہے،آئیے آج ہم بحیثیت قوم باہمی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور برداشت اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا تجدید عہد کریں۔
اہم خبریں سے مزید